پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، ملتان سمیت صوبہ بھر کے 300سے زائد کلینکس اور ہسپتالوں کی رجسٹریشن منسوخ

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، ملتان سمیت صوبہ بھر کے 300سے زائد کلینکس ...

ملتان ( وقائع نگار ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے 300 سے زائد کلینکس اورہسپتالوں کی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

رجسٹریشن منسوخ کردی ہے اور فہرستیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی ہیں ‘ واضح رہے مسنوخ کیے جانیوالوں میں زیادہ تر تعداد ہومیو پیتھک کلینک ‘ لیب کولیکشن سنٹر شامل ہیں ‘ جبکہ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے کلینک ‘ طب کلینک ‘ ڈینٹل کلینک ‘ ہسپتال بھی شامل ہیں ‘ ان میں ملتان کے دواخانہ کلیم غیاث حیدر ‘ مجتبیٰ کسان ویو بہاولپور روڈ ‘ سیف اﷲ کلینک شجاع آباد ‘ عبدالشکور ہومیو کلینک خیر پور روڈ شجاع آباد ‘ صفدر ہومیو کلینک فاروق اعظم روڈ ‘ فخر الزمان ہومیو کلینک رسول پور ‘ عمران ہومیو کلینک خداداد ‘ قریشی ہومیو کلینک پرانا شجاع آباد روڈ ‘ کلینک اور صحت کے ادارے رجسٹریشن منسوخ کے عبد بھی کام کرتے پائے گئے تو ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور رجسٹرشن قواعد کی خلاف ورزی ‘ بے قاعدگیوں اور مقررہ معیار کے خلاف کام کرنے کی شکایات درست ثابت ہونے پر ہسپتالوں ‘ کلینکس ‘ صحت اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ۔

رجسٹریشن منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر