قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی‘ تمام کھلاڑیوں کو رہائشی پلاٹ انعام کے طور پر دینے کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی‘ تمام کھلاڑیوں کو رہائشی پلاٹ انعام کے طور ...

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے خلاف شانداراور تاریخی جیت پرتمام کھلاڑیوں کورہائشی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

پلاٹ انعام کے طور پردینے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان انڈیا کے خلاف شاندار اور تاریخی جیت پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کومبارک باد پیش کرتاہے اورحکومت پنجاب سے یہ مطالبہ کرتاہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک رہائشی پلاٹ انعام کے طور پر دیاجائے۔

قرار داد جمع

مزید : ملتان صفحہ آخر