جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا جائے ،صاحبزادہ زبیر

جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس منایا جائے ،صاحبزادہ زبیر

حیدرآباد(بیورورپورٹ)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ 22جون2017 جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس اور جشن نزول قرآن و یوم پاکستان منایا جائے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور فلسطین کے غیورمسلمان اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے ضرور آزاد ہوں گے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے غیور عوام بھی جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم اقدس منائیں گے اس سلسلے میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ 22جون2017 ؁ء جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس اور جشن نزول قرآن و یوم پاکستان منائیں اس سلسلے میں میں جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام سیمینارز ،کانفرنسیں ،احتجاجی مظاہرے اور افطار پارٹیوں کاخصوصی اہتمام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عزم کیا جائے کہ ہم قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جدوجہد تیز تر کردیں گے اور اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کواقتدار میں لا کر دم لیں گے بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور صہیونی قبضہ سے نجات دلانے کیلئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کرتے رہیں گے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کے تمام صوبائی اور ضلعی تنظیمیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع کے موقع پربھرپور اجتماعات کریں ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر