پنجاب حکومت شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہے‘ آصف منیس
میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صحت کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہے اسی لیے حالیہ بجٹ میں محکمہ صحت کے فنڈز میں مزید اضافہ کیا گیا ہے میلسی میں کارڈیالوجی کے وارڈ کا قیام ایم این اے سعید احمد خان منیس کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اب دل کے مریضوں کو دوسرے شہروں میں (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
جانے کی بجائے دہلیز پر ہی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی سہولت میسرہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کا افتتاح کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی ،ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد فاضل ،کارڈیک اسپیشلسٹ ڈاکٹر بشیر احمد ،ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر ،صدر پریس کلب سید عزیز اللہ شاہ طاہر ،صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم ،وائس چیئرمین بلدیہ مہر عبدالخالق بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر کارڈیالوجی وارڈ کا قیام ایم این اے سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر آصف خان منیس کی بھر پور کوششوں سے ممکن ہو ا اور ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ کی تعیناتی بھی کسی چیلنج سے کم نہ تھی تاہم اللہ کا شکر ہے کہ تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہو ئے اور آج میلسی جیسے شہر میں شعبہ امراض دل فنگشنل ہو گیا جبکہ ہسپتال کے دیگر شعبوں کو بھی مزید فعال بنا دیا گیا ہے ڈاکٹروں کی کمی کا دیرینہ مسلہ بھی حل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی خالی سیٹوں پر ڈاکٹرز تعینات کر دئیے جائیں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر وارڈ کا افتتاح کیا چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمد ندیم ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ محمد خلیل ،کونسلرز شیخ راشد رحمان ،میاں عمار گل ،ملک خوشی محمد ،میاں محمد سجاد ارائیں ،راؤ ریاض حسین ضیاء ،راؤ اکبر علی،محمد اسلم خان یوسفزئی ،سجاد احمد سعیدی ، ابرار احمد شیخ ،محمد طاہر عزیز ،ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری شاہد اسحاق ،خالد رسول ملک ،ڈاکٹر عمران نواز لنگاہ بھی موجود تھے ۔
آصف منیس