بینظیر شہید اپروچ روڈ میں کٹ لگانے کافیصلہ واپس‘ مٹھن کوٹ میں جشن

بینظیر شہید اپروچ روڈ میں کٹ لگانے کافیصلہ واپس‘ مٹھن کوٹ میں جشن

راجن پور،مٹھن کوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی)بے نظیر شہید اپروچ روڈ میں کٹ لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے انتظامیہ کو فوری طور پر مشوری بند کو تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔مٹھن کوٹ میں جشن کا سماع لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔تفصیل کے مطابق سیکریٹری ایریگیشن اسد اللہ نے اپروچ روڈ کا دورہ کیا اس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ہم انشا اللہ عوام کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے اور نہ ہی اپروچ رودڈ کو کسی قسم کا کوئی کٹ کیا جائے گادو اضلاع کو ملانے والا پُل یوی ہی چلتا رہے گا انہوں نے سیلاب کی صورتحال دیکھنے کے بعد محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاؤس میں اہم میٹنگ کی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری ،سیکریٹری این ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران سے مشاورت کے بعد بے نظیر شہید اپروچ روڈ میں کٹ لگانے کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا اس کے بدلے انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ہدایت کی کہ مشوری بند کو فوری طور پر تعمیر کر کے شہر فرید اور دیگر علاقوں کو محفوظ کیا جا سکے ۔قبل ازیں سیکریٹری ایریگیشن کی آمد کی اطلاع پر لوگوں کی بڑی تعداد کٹ لگانے والی جگہ پر پہنچ گئی اور ہر قیمت پر اپروچ روڈ کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اپروچ روڈمیں کٹ نہ لگانے کا فیصلہ آنے کے بعد شہر فرید میں لوگ ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دیتے رہے اور مستقبل قریب میں بے نظیر بریج منصوبے کا دفاع کرنے کا عزم ظاہر کرتے رہے اور سردار عاطف حسین مزاری کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر چیئر مین حمزہ کمال فرید اور سردار اظہر خان گوپانگ بھی موجود تھے۔

کٹ فیصلہ واپس

مزید : ملتان صفحہ آخر