محکمہ صحت ، درجہ چہارم کی بھرتی میں میرٹ لسٹیں تبدیل کرنیکا انکشاف
ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ صحت میں درجہ چہارم کی بھرتی میں میرٹ لسٹیں تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ‘ جس میں ایک سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی ملوث پائے گئے ہیں ‘ اس بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند ماہ قبل محکمہ صحت میں درجہ چہارم (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کی بھرتی کاعمل شروع کرکے میرٹ لسٹیں مرتب کی گئیں مگر جب امیدواروں کو تقرر نامے جاری کرنے کا وقت آیا تو میرٹ لسٹ کی بجائے چہیتے امیدواروں کو بھرتی کر لیا گیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھرتی کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصول کی گئی ہے جس میں محکمہ صحت کے اس وقت کے افسراور دیگر سٹاف بھی شامل تھا ۔ تاہم میرٹ سے ہٹ کر بھرتی پر کاروائی کی بجائے معاملہ کو دبا دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت حکام کے مطابق بھرتی میرٹ پر ہوئی ہے ‘ رشوت لینے کا الزام غلط ہے ۔