حکومت کیخلاف احتجاج کی کال پر سڑکوں پر ہونگے، عزیز الرحمن چن

حکومت کیخلاف احتجاج کی کال پر سڑکوں پر ہونگے، عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی جانب سے رمضان المبارک میں شروع کی گئی افطار پارٹی کی سیاست پیپلز پارٹی کو لاہور میں متحرک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جیسے جیسے رمضان کا بابرکت مہینہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے تو جہاں پر پیپلز پارٹی کے سابق ذونل صدور کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ایک افطار پارٹی دی جا رہی تھی تو اب ایک افطار پارٹی کی بجائے تین تین اور چار چار افطار پارٹیاں دی جا رہی ہیں جن کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی حد تک متحرک ہو چکے ہیں اور ان تقریبات کی وجہ سے جہاں پر لاہور میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا اور اس کے کارکن ناپید ہوتے ہوئے نظر آرہے تھے وہ بھی اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کارکنوں کے اندر ایک نئی جان پڑ گئی ہے اور ان کارکنوں کا یہ کہنا ہے کہ اس ایکٹویٹی کے پارٹی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر لاہور کی لیڈر شپ کا کارکنوں سے رابطہ بڑھ رہا ہے جس سے پارٹی امور کو چلانے اورا س میں مزید بہتری لانے کی بھی ایک امید پیدا ہوئی ہے ۔دوسری جانب اس ایشو پر بات کرتے ہوئے لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کا ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افطار پارٹیوں کا مقصد ہی کارکنوں کو متحرک کرنا تھا تاکہ جب بھی لیڈر شپ کی طرف سے حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی جائے تو کارکن لیڈر شپ کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں پارٹی کو جدید خطو ط پر استوار کریں گے اور کارکنوں و لیڈر شپ کے مابین فاصلوں کو ختم کریں گے ۔
عزیز الرحمن چن