پری مون سون کی پہلی بارش،جامشورو میں تیز ہوائیں ،بھکر میں مٹی کا طوفان ،بجلی کی ترسیلی نطام درہم برہم

پری مون سون کی پہلی بارش،جامشورو میں تیز ہوائیں ،بھکر میں مٹی کا طوفان ،بجلی ...

لاہور )کامر س رپورٹر(ملک میں شروع ہونیوالے پری مون سون نے حکومت کے بجلی کے ترسیلی نظام میں اپ گریڈیشن کے دعوؤں کاپول کھول دیا، پری مون سون کی پہلی بارشوں نے ہی این ڈی ٹی سی کا ترسیلی نظام درہم برہم کردیا ۔ سندھ میں جامشورومیں تیز ہواؤں سے مین ٹاور گر پڑے اس طرح بھکر میں آنیوالے مٹی کے طوفان نے پورے شہر کو اندھیرے میں ڈبو دیا ۔صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والی بارشوں نے سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کر دیئے اورکئی گرڈز بھی بند ہو گئے ۔ صوبائی دارالحکومت میں پیر کے روز ہونے والی بارش سے ترسیلی نظام متاثر ہونے سے کئی علاقے ساری رات بجلی سے محروم رہے ۔لیسکو کی جانب سے گزشتہ روز صبح تک نظام کو مکمل بحال کیا گیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا وہاں بحالی کے کام میں کافی تاخیر ہوئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر