پنجاب بھر میں گرانفروشی کیخلاف آپریشن ،1711دکاندار تاجر دھر لئے گئے ،17لاکھ 90ہزار روپے جرمانہ وصول

پنجاب بھر میں گرانفروشی کیخلاف آپریشن ،1711دکاندار تاجر دھر لئے گئے ،17لاکھ ...

لاہور (صباح نیوز) صوبہ پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف مہم میں تیزی آگئی ہے اور 1711دکاندار اور تاجروں کو اشیاء مہنگی بیچتے ہوئے پکڑ نے سمیت 302 کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔گرانفروشی پر 168ایف آئی آر درج،182تاجردکاندار گرفتارکر لئے گئے ۔ محکمہ انڈسٹریز،پرائسز،ویٹ اینڈ میئرزکی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، ناپ تول میں کمی اور دیگر قانونی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کرنے والوں تاجروں اور دکانداروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔حکومت کے مقرر کردہ 1766پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹوں نے صوبہ بھر میں 2003مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور مختلف دکانوں اور سٹالز وغیرہ پر11836چھاپے مارے ۔ چیکنگ کے دوران1711گرانفروش جبکہ دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث9افراد پائے گئے جن سے 17لاکھ90ہزار روپے جرمانہ وصو ل کیاگیا۔168تاجروں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی۔182تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے زیادہ1580چھاپے مارے گئے جبکہ فیصل آبادمیں سب سے زیادہ2لاکھ96ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔رحیم یار خان میں1 لاکھ87ہزار اور لاہور میں1 لاکھ9ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر میں اوزان وپیمائش کی چیکنگ کیلئے 3044چھاپے مارے گئے،134تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی کا مرتکب پاکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر