لنڈی کوتل،غیر ملکی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ایک شخص گرفتار

لنڈی کوتل،غیر ملکی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ایک شخص گرفتار

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) طورخم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی دو مرتبہ کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ، سعودی ریال ، متحدہ عرب عمارت کے درہم ، اور امریکی ڈالرز قبضے میں لے لئے گئے ، پاک افغان بارڈر طورخم پر غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی گئی ، کسٹم عملے نے دوران تلاشی افغان باشندے کے سامان سے چار لاکھ سعودی ریا ل اور ایک لاکھ متحدہ عرب امارات کے درہم بر آمد کر لئے ، ریال اور درہم پاکستان سے افغا نستان سمگل کی جارہی تھی، دوسری کارروائی میں ایک شخص گرفتار ، ایک لاکھ سعودی ریال اور چالیس ہزار امریکی ڈالرز برآمد کر لئے گئے، کسٹم حکام نے ریال اور درہم کو قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان کو مذید تفتیش کیلئے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا ، کسٹم سپر نٹنڈنٹ نعیم خان۔کسٹم ذرائع کے مطابق پا کستان سے افغانستا ن کو غیر ملکی کر نسی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ نعیم خان نے بتایا کہ کسٹم کلکٹر قربان علی و دیگر حکام کی ہدایات اور معلومات پر چیکنگ کے نظام کو مذید سخت کر دیا ہے اور گزشتہ رات ایک افغان باشندے شامیل خان اور ایک مقامی شخص جدت اللہ کے سامان سے چا ر لاکھ سعودی ریا لاور ایک لاکھ درہم بر آمد کر لئے گئے کسٹم حکا م نے ریا ل اور درہم کو قبضے میں لے کر ملز مان کو مذید تفتیش کیلئے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا کسٹم حکام کے مطابق پا ک افغان بارڈر طورخم پر یو ریا ،کرنسی اور منشیات کی سمگلنگ کی کو ششوں کوکئی مرتبہ نا کام بنا دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسری کارروائی میں منگل کے روز کسٹم حکام نے ایک لاکھ سعودی ریال اور چالیس ہزار امریکی ڈالرز براآمد کر لئے اسی طرح کل پانچ لاکھ سعودی ریال ، ایک لاکھ درہم اور چالیس ہزار امریکہ ڈالرز برآمد کر لئے گئے ہیں طورخم کسٹم حکام نے سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے اور چیکنگ مذیدسخت کر دی گئی ہے اس سلسلے میں کسٹم حکام نے بتا یا کہ سمگلروں کیخلاف دائرہ مذید تنگ کر دیا جائیگا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور ہر آنے جانے والے مسافر کی جامہ تلاشی لی جائیگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر