ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کی سہولت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے :ہارون بشیر بلور

ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کی سہولت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے :ہارون بشیر ...

پشاور ( کرائمز رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے ہو میو پیتھک ڈاکٹرز کو بھی ہاس جاب کی سہولت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہو میو پیتھک ڈاکٹرز کے کردار کی اہمیت زور پکڑ گئی ہے لہٰذا اس شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز برادری کو بھی ہاؤس جاب کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے ،انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہو میو پیتھک کے بڑھتے ہوئے رجحان اور غریبوں کیلئے سستے طریقہ علاج کے پیش نظر اس شعبے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور بجٹ میں ان پر لگائے گئے غیر ضروری ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلور ہاؤس میں ان سے ملاقات کیلئے آنے والے فرنچ ہو میو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،وفد نے صوبائی ترجمان کو اپنے مسائل اور حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ کئے گئےء ظلم سے آگاہ کیا ، ہارون بشیر بلور نے کہا کہ اے این پی ہو میو پیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے ، انہوں نے بجٹ میں ہومیوو پیتھک ڈاکٹرز کی رجسٹریشن فیس میں اضافے ، اور بے جا ٹیکسوں کی مذمت کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کے حل اور جائز مطالبات کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ مقدس پیشہ سے وابستہ ان ڈاکٹرز میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکے ، ہارون بلور نے تجویز پیش کی کہ سندھ اور پنجاب کی طرز پر خیبر پختونخوا میں بھی ان ڈاکترز کیلءئے کالج کا قیام عمل میں لایا جائے اور ہسپتالوں میں ان کیلئے ہاؤس جاب کی سہولت فراہم کی جائے ،وفد نے اپنے مسائل سننے پر ہارون بشیر بلور کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر