سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کے انتقال ...

اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے پاک ۔چین اقتصادی راہداری کے چیئرمین مشاہد حسین سیدکے والد سید امجد حسین کے انتقال پر تعزیت اظہار کیا ۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مشاہد حسین سید کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سینیٹر مشاہد حسین سید اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر