سڑکوں کی تعمیر،پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،راجہ قاسم علی

سڑکوں کی تعمیر،پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،راجہ قاسم علی

جہلم( نامہ نگار)ضلع میں سڑکوں کی تعمیراور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمارے مشن میں شامل ہے جس کو ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ مکمل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ نے ممبران ضلع کونسل اسد بشیر اللہ ،عمر شاہ زمان،ابو بکر ،راجہ احمد حسین شوکت،کے علاوہ عوام سے وفود سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین عوام کے مسائل حل کر کے ان کو وسائل دے رہے ہیں۔جس کا سب سے بڑا ثبوت بلدیاتی نظام کی بحالی اور عوام کو اقتدار میں شرکت ہے کیونکہ خادم اعلی پنجاب عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔جس طرح انہوں نے تمام اضلاع اور شہر وں میں تعمیر وترقی کے لئے فنڈز فراہم کیے ہیں اس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔کیونکہ ہماری جماعت نعروں ،دھرنوں اور منفی سیاست پر نہیں۔ بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔جس کا ثبوت عوام نے بلدیاتی انتخابات میں دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں اپنی ٹیم کے ساتھ باہمی مشاورت سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر معیاری ہو گی جس کو مانیٹر کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر