ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :کامران خان

ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :کامران خان

رستم (نمائندہ پاکستان) ایس ڈی پی سرکل پولیس کامران خان نے کہا کہ چاند رات (عید الفطر) کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے خلاف ورزی کرنے والے عید حوالات میں گزارینگے ،ہوائی فائرنگ غیرقانونی اور قبیح فعل ہے، ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہو کر سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ رستم میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایچ او رستم انسپکٹر نہار علی خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ عید کی سیکورٹی کیلئے جملہ اپریشن سٹاپ کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہے اور پولیس لائن مردان سے اضافی نفری پہنچ چکی ہے جسے دوردراز علاقوں کے سڑکوں تعنیات کی جائے گی ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور کسی کیساتھ رعایت برداشت نہیں کی جائیگی بصور ت دیگر غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس افسران کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں ، قمار بازوں، جیب تراشوں ، مجرمان اشتہاریوں ، اتش بازی کے سامان، کھلونا پستول وغیرہ کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر