سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم جتوئی کا پیپلز پارٹی چھوڑ کر سرائیکی ایشو پر اپنا الگ گروپ بنانے کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم جتوئی کا پیپلز پارٹی چھوڑ کر سرائیکی ایشو پر اپنا ...

جتوئی (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوارسردار عبد القیوم خان جتوئی نے سرائیکی ایشو پر گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سردار عبد القیوم خان جتوئی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پیپلز پارٹی چھوڑ کر ایک ایسا آزاد گروپ ترتیب دے رہے ہیں جو سرائیکی علاقوں پر مشتمل ونگ پوزیشن امیدواروں کو الیکشن میں کھڑا کیا جائیگا اس سلسلے میں جہاں ضرورت پڑی سیٹ ایڈ جسٹ بھی کیا جائیگا اور اس گروپ کا ون پوئنٹ ایجنڈا سرائیکی صوبہ ہوگا اس سلسلے میں پورے سرائیکی خطے کے تمام امیدواروں سے ملاقاتیں کی جا رہیں تاکہ انہیں قائل کیا جائے کہ الگ صوبہ کے لیئے جدو جہد سے الیکشن میں حصہ لیا کائے اور الیکشن جیتنے کے بعد صرف ایک مطالبہ کیا جائے کہ سرائیکی صوبہ بنے جس میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے اور ان کا پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر