واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس میں ملوث ملزم کا نیب حکام سے ریکارڈ طلب

واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس میں ملوث ملزم کا نیب حکام سے ریکارڈ طلب

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے واپڈاٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کرپشن کیس میں ملوث ملزم کا نیب حکام سے ریکارڈطلب کرتے ہوئے سماعت جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کرنے کاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملزم حافظ مسعودنوازنے وکیل رانامحمدآصف سعیدکے ذریعے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ نیب ملتان کی جانب سے واپڈاٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں کروڑوں کی کرپشن کرنے کا کیس قائم کیاہے جس میں دیوانی نوعیت کے معاملے کو فوجداری رنگ دے کراس کو بلاوجہ گرفتارکرکے جیل میں رکھاہواہے نیزمقدمہ کی بھی مستقبل قریب میں فیصلے کی امیدنہیں ہے اس لئے اس کو جیل میں رکھنابلاجوازہونے کی وجہ سے رہاکرنیکا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر