ٹوپی میں عید الفطر کی تیاریاں جو ش و خروش سے جاری

ٹوپی میں عید الفطر کی تیاریاں جو ش و خروش سے جاری

ٹوپی (نامہ نگار ) ٹوپی میں عید الفطر کی تیاریاں جو ش و خروش سے جاری شہر میں خریداروں کا رش ، کسی بھی مارکیٹ میں تل دھر نے کی جگہ نہیں ٹریفک اکثر اوقات جام ہی رہتی ہے ، ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس کو چوکس اور فل پروف سیکورٹی اقدامات اٹھانا چاہیئے تفصیل کے مطابق جو ں جوں عید الفطر قریب آتا جا رہا ہے ٹوپی شہر میں خرید اروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے شہر کے تمام مارکیٹوں اور خصوصاً راجہ بازار، مینا بازار، شیراز بازار جہاں بڑی تعداد میں خواتین خریداری کیلئے جا رہی ہیں میں سخت دھکم پیل ہو تا ہے تیوں مارکیٹوں کی داخلے دروازوں مارکیٹ کے سنٹر اور آخری سرے پر اور مین روڈ پر جا بجا چاک اور چوبند سیکورٹی اہل کاروں کو معمور اور مارکیٹوں کی دکانداران کو مشترکہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر مجبور کیا جا ئے چنگ چی اور موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری مقابلہ بازی اور ریس کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ حوالات کا مزہ بھی چکا دینا چاہئیے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو کسی بھی اجنبی شخص کا سامان نہ رکھنے کا پابند بنا یا جائے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر