گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر موضع مرالی میں چھپائے گئے 3 ہینڈ گرنیڈ برآمد
ملتان(وقائع نگار) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے گرفتار مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی پر شجاع آباد موضع مرالی میں چھپائے ہوئے 3ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے برآمد کیے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ہوئے دستی بموں کو سول ڈیفنس کے عملہ نے موقع پر ڈی فیوز کر دیا ہے واضح رہے کہ سی ٹی ڈی ملتان نے 15 جون کو خفیہ اطلاع پر شجاع آباد کالا پل کے قریب سے 3دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا جن کی شناخت عبدالمجید ، لال گل اور دین محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی ان گرفتار ملزمان سے مصروف تفتیش ہے۔