ہاروں میں نئی کرنسی استعمال کرنے پرپابندی عائدکی جائے‘ عوامی حلقے

ہاروں میں نئی کرنسی استعمال کرنے پرپابندی عائدکی جائے‘ عوامی حلقے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں استعمال ہونے والے ہاروں میں نئی کرنسی استعمال کرنے پرپابندی عائدکی جائے علاقے کے عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کروڑوں روپے شادی بیاہ اوردیگرتقریبات میں استعمال ہونے والے ہاروں مئی نئی کرنسی نوٹوں کواستعمال کیاجارہاہے جوملک کے کرنسی کے ساتھ مذاق کرنے کے مترادف ہے کیونکہ وہی لوگ ہاروں میں استعمال کرنے والے نئی کرنسی نوٹوں کوبلیک میں خریدہونے پرمجبورہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہاروں میں نئی کرنسی نوٹوں کے استعمال پرپابندی عائدکی جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر