چکن پاکس کے 7 مریض ‘ سینڈ فلائی کے کاٹنے سے متاثرہ ایک شخص ہسپتال داخل

چکن پاکس کے 7 مریض ‘ سینڈ فلائی کے کاٹنے سے متاثرہ ایک شخص ہسپتال داخل

ملتان(وقائع نگار) چکن پاکس کے 7اور سنیڈ فلائی مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ ایک مریض ہسپتال میں لایا گیا ہے شہباز شریف جنرل ہسپتال میں چکن پاکس کے 6مریض لائے گئے ہیں۔(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جس میں اندرون دہلی گیٹ ملتان کا 12سالہ جنید، مظفر آباد کی 40سالہ فوزیہ اڈا لاڑ کی 12سالہ سلمیٰ 2سالہ ستار، منظور آباد کا 9سالہ عبدالقدوس، نواب پور ملتان کی 3سالہ اجالا شامل ہیں سول ہسپتال میں چکن پاکس میں مبتلا دائرہ بستی ملتان کے 4سالہ طلال کو علاج کیلئے لایا گیا ہے۔ جبکہ سینڈ فلائی مکھی کے کاٹنے سے متاثرہ 25سالہ عاصمہ کو شعبہ آوٹ ڈور میں لایا گیا ہے ۔مریضہ کا تعلق فاروق پورہ سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر