مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ‘ مولانا غلام صادق

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ‘ مولانا غلام ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا 25جون کو پشاور میں اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ یکم رمضان کی بنیاد پر 24جون شب التماس ہو گا۔ 24جون ہفتہ کی شام شرعی شہادتیں موصول ہو ئی تو 25جون کو عید ہو گی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی بھی 24جون کو اجلاس طلب کریں تو ہم شرعی شہادتیں پیش کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین ، محقق ، مصنف اور چارسدہ کے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق نے اخباری بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یکم رمضان کی بنیاد پر ہمارا شب التماس 24جون کو ہے ۔ اگر 24جون کی شام کو چاند کے حوالے سے شرعی شہادتیں موصول ہوئی تو یقیناًاتوار کے روز عید الفطر منائینگے اگر اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنا اجلاس منعقد ہی نہیں کر تی تو ہم شرعی شہادتیں کس کو پیش کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی رویت کے حوالے سے ہم آہنگی نہیں چاہتی ورنہ رمضان المبارک کے حوالے سے ہمارے شہادتوں کا مذاق نہ اُڑایا جاتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر