تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتار ہائی ایس نے غور غشتوں بازار میں دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ہائی ایس ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب پولیس نے چچا کے رپورٹ درج کرکے فراری ملزم کی تلاش شروع کی ۔ہلاک ہونے والے دو کم سن جوانوں کی عمریں چوہ اور سولہ سال بتائی جاتی ہے اور دونوں چچا زاد بھائی تھے ۔تھانہ طوطالئی پولیس کے مطابق ہائی ایس ڈرائیور نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں سعید اور محمد بشیر کو غور غشتوں بازار میں ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر جان بحق ہو گئے ۔ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے خادثہ میں جان بحق ہو نے والوں کے چچا عبدالرشید کی ایف ائی ار درج کی ۔اور فرار ہو نے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔یو نین کونسل طوطالئی کے ناظم افسر خان نے واقعہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی کرنے والے ڈرائیور قیمتی انسانوں کی جانوں سے کھیل کر انکے گھروں کو ویران کردیتے ہے ۔