کرک‘ ہوائی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا

کرک‘ ہوائی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا

کرک (بیورو رپورٹ) چمپئن ٹرافی کا فائنل جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا، ضلع کرک کے قصبہ صابر آباد کا رہائشی عثمان ولی ولد نور ولی رات کو اپنے گھر میں موجود تھا کہ چمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی فتح پر پلوسہ سر ، صابر آباد و ملحقہ علاقو ں میں ہوائی فائرنگ شروع ہو ئی اور بد قسمت نوجوان گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوا رشتہ داروں نے اسے فوری طور پر علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک لایا سر میں گولی لگنے سے حالت تشویشناک ہونے پر اسے علاج کیلئے پشاور منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا مرحوم کو آبائی علاقے صابر آباد میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر