پھل و سبزی فروشوں کے بعد گوشت مافیا بھی عوام کی کمر توڑنے کیلئے کمر بستہ
ملتان(جنرل رپورٹر)ماہ رمضان المبارک میں پھل فروشوں اور سبزی فروشوں کی من مانیوں کے بعد عید الفطر سے صرف چند ہی روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج کرڈالا اور گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری مشکل ہوگئی۔پھل(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
فروشوں کی جانب سے اپنے خلاف چلنے والی تین روزہ مہم کے باوجود پھلوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے جبکہ اب تو سبزی فروشوں نے بھی ٹماٹر،آلو،ہری مرچ،ہرادھنیا،ہری پیاز کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں۔اسی طرح کئی مقامات پر دہی کی فی کلو قیمت میں بھی10روپے سے 20روپے کا اضافہ کردیا ہے تاہم دودھ کے نرخ90روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔شہر میں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 40روپے اضافے سے 460سے بڑھا کر500روپے جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت360روپے سے بڑھا کر 400 روپے کلو کردی گئی ہے۔اسی طرح گوشت مافیا نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 50روپے اضافے سے 750روپے سے بڑھا کر800روپے کلو کردی ہے۔
گوشت مافیا