رمضان بازار شمس آباد میں یوٹیلٹی سٹور عملہ بارے شکایات ‘ انتظامیہ نے اصلاح کے بجائے سٹال ہی بند کردیا

رمضان بازار شمس آباد میں یوٹیلٹی سٹور عملہ بارے شکایات ‘ انتظامیہ نے اصلاح ...

ملتان( نیوز رپورٹر ) رمضان بازار شمس آباد میں یوٹیلٹی سٹور عملہ بارے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

شکایات اوربالخصوص فیملیز کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر سرزنش کرنے کے باعث یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے عملہ کی اصلاح کرنے کی بجائے یوٹیلٹی سٹور کاسٹال بند کردیا ہے ‘ شمس آباد رمضان بازار انتظامیہ کو صارف صفدر علی ‘محمد عباد قریشی ‘ خالد رفیق اور جاوید انصاری نے تحریری طور پر شکایات کیں کہ یوٹیلٹی سٹور کا ذیشان علی اور محمد ابراہیم کا رویہ صارفین کیساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے‘ بالخصوص خواتین کی موجودگی میں بے ہودگی پر مبنی گفتگو ناقابل برداشت ہیں ‘ انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے ‘ اس صورتحال میں جب رمضان بازار انتظامیہ نے یوٹیلٹی سٹور کے زونل منیجر سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر زونل منیجر نے عملہ کو لرزش کرنے اور تبدیل کرنے کی بجائے رمضان بازار میں یوٹیلٹی سٹور کا سٹال ہی بند کردیا ہے جس کے باعث صارفین کو وفاقی حکومت سے ریلیف پر ملنے والی اشیاء خوردونوش سے محروم ہونا پڑا ۔ گزشتہ روز شمس آباد میں یوٹیلٹی سٹور کا سٹال بند رہا ہے اور صارفین چکر لگاتے رہے ہیں ۔

سٹال بند

مزید : ملتان صفحہ آخر