تعلیمی بورڈ ملتان کا 1 ارب 12کروڑ 51 لاکھ 62 ہزار روپے کا بجٹ منظور

تعلیمی بورڈ ملتان کا 1 ارب 12کروڑ 51 لاکھ 62 ہزار روپے کا بجٹ منظور

ملتان ( سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ ملتان کا ایک ارب 12کروڑ 51لاکھ 62ہزار روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا ۔ آمدن کا تخمینہ ایک ارب 57لاکھ 43ہزار 650روپے لگایا گیا ہے ۔ 11کروڑ94لاکھ 18ہزار350روپے خسارے کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کی زیر صدارت بورڈ کے آفس میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بورڈ قاسم رضا‘ایچ ای ڈی کے نمائندہ نعمان جمیل‘بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ملتان سکندر مرزا نے شرکت کی ۔بجٹ کے تخمینے کے مطابق ایک ارب 57لاکھ 43ہزار 650روپے آمدن متوقع ہے جبکہ اخراجات ایک ارب 12کروڑ 51لاکھ 62ہزار روپے ہوں گے۔ اس طرح خسارہ 11کروڑ94لاکھ 18ہزار350روپے ہے ۔بورڈ حکام کے مطابق خسارہ فیسوں کے علاوہ دیگر مدوں سے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ملٹی پرپز ہال کے منصوبے کا نام تبدیل کرکے اسے سکریسی ہال کا نام دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کو اسی سال مکمل کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر