پاکستان کی جیت‘ مسلم لیگی رہنماء حاجی ایوب خان نے پانچ من مٹھائی تقسیم

پاکستان کی جیت‘ مسلم لیگی رہنماء حاجی ایوب خان نے پانچ من مٹھائی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر لوند خوڑ کے دیرینہ مسلم لیگی رہنماء حاجی ایوب خان نے پانچ من مٹھائی تقسیم کی اس سے قبل جب پاکستان نے انڈیا کے جواب میں ایٹمی دھماکے کئے تھے تب بھی انہوں نے مٹھائی تقسیم کی تھی تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں انڈین کرکٹ ٹیم کو بری طرح شکست دی تو اس خوشی میں لوند خوڑ کے دیرینہ مسلم لیگی رہنماء اور ایوب سویٹس کے مالک حاجی ایوب خان نے پانچ من مٹھائی عوام میں تقسیم کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائد وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے ہے جب 1992ورلڈ کپ ہم نے جیتا تھا تب بھی نواز شریف وزیراعظم پاکستان تھے اور اب جب پاکستان آئی سی سی چمپئین بن گیا اب بھی وزیراعظم نوازشریف ہے پاکستان ہماراپیارا ملک ہے اس کی جیت پر ہمیں خوشی ہوتی ہے حاجی ایوب خان کاپاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جب 1998میں انڈیا نے ایٹمی دھماکے کئے اور ان کے جواب میں پاکستان نے دھماکے کئے تب بھی انہوں نے منوں مٹھائی تقسیم کئے تھے