(پن) کی سفارشات بل میں شامل کر کے وزیر تعلیم نے دانش مندی کا مظاہرہ کیا ‘ مزمل خان
ٹوپی (نامہ نگار) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) کے سفارشات بل میں شامل کر کے وزیر تعلیم نے دانش مندی کا مظاہرہ کیا ، نجی تعلیمی ادارے ملک سے جہالت اور ناخواندگی کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں ، مزمل خان ، تفصیل کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) کے ضلعی کوارڈینیٹر مزمل خان نے پن کے سفارشات بل میں شامل کر نے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نجی تعلیمی اداروں پر کاروباری کا الزام سراسر لغو اور بے بنیاد ہے ہم خلوص دل سے ملک سے نا خواندگی اور جہالت کا خاتمہ چاہتے ہیں ہماری تمام سفارشات نیک نیتی پر مبنی ہیں نجی تعلیم ادارے بچو ں کو جو سہولیات مہیاکر رہی ہے اسی کی بنیاد پر نجی تعلیمی ادارے امتخانات میں اعلیٰ پو زیشن حاصل کر رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے حکومت کو ان کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ حاصل کر نا چاہئے کیونکہ یہ ملک اور قوم دونوں کے بہتر مفاد میں ہے پن کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ اس کی مسلسل جدو جہد ذہانت بر داشت اور صبر و تحمل نے رنگ لا کر آخر کا ر صوبائی حکومت نے بل میں ہماری سفارشات شامل کرنے پرا مادہ ہو ا۔