الاٹمنٹ کرپشن کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور ‘ نیب ملتان سے ریکارڈ طلب

الاٹمنٹ کرپشن کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور ‘ نیب ملتان ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے الاٹمنٹ کرپشن کیس میں سابق ممبرقومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب ملتان سے ریکارڈطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت جولائی کے پہلے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہفتے میں مقررکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت میں سابق ممبرقومی اسمبلی غلام حیدرتھند کی جانب سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی گئی تھی کہ اس نے ضلع لیہ اورکوٹ ادومیں مختلف زمینیں خریدکیں جن کے قانونی قواعد وظوابط بھی پورے کئے گئے ہیں لیکن نیب کی جانب سے مذکورہ خریداری کو کرپشن قراردے کرچیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب کو مذکورہ انتقالات ازسرنومرتب کرنے اورگرفتاری کے لئے نوٹس جاری کردیاگیاہے نیز نیب کے احکامات قانون کے برخلاف ہیں اس لئے ضمانت منظورکرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر