بوریوالا ‘ مبینہ پولیس مقابلہ میں اشتہاری غلام مصطفی دولتانہ ہلاک‘ 3ساتھی فرار

بوریوالا ‘ مبینہ پولیس مقابلہ میں اشتہاری غلام مصطفی دولتانہ ہلاک‘ 3ساتھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا‘لُڈن(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)قائداعظم سپورٹس سٹیڈیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلہ میں قتل ،ڈکیتی ،سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم غلام مصطفےٰ دولتانہ مارا گیا جبکہ تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ذرائع کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
مطابق علی الصبح اڑھائی بجے پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایس ایچ او محمد صادق معمول کی گشت پر تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار اشخاص تیز رفتاری سے آئے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی بذریعہ وائرلیس کنٹرول 16کو کال کی گئی اسی اثناء میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عبدالباری گوجر بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور موٹر سائیکلوں کا تعاقب کیا گیا جو عقب سٹیڈیم گیٹ کے راستے فائرنگ کرتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہو گئے پندرہ بیس منٹ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پتا چلا کہ نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی جاں بحق ہو چکا تھا جس کی نعش کے قریب ایک پسٹل 30بور اور تھوڑے فاصلے پر موٹر سائیکل یونائیٹڈ 100-CCبھی پڑا ہوا تھا تین ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت غلام مصطفےٰ ولد اللہ دتہ دولتانہ سکنہ بستی پرانا کنیرا لڈن کے نام سے ہوئی جو کہ مختلف اضلاع وہاڑی ،لاہور کے علاوہ تھانہ سٹی ،تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا ،تھانہ حاصلپور ،تھانہ لڈن ،تھانہ دانیوال وہاڑی ،تھانہ ڈیفنس لاہور میں درج قتل ،ڈکیتی ،سرقہ بالجبر اور چوری کے پندرہ مقدمات میں اشتہاری او ر پولیس کو مطلوب تھا ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید نے بتایا کہ ایسے لوگ معاشرے کا ناسور ہیں جو عوام کی جان و مال سے کھیلتے ہیں ان کا انجام عبرتناک ہوتا ہے پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے DHQہسپتال وہاڑی روانہ کر کے وقوعہ کے مطابق زیر دفعہ 34-186-353-324-302ت پ اور 13/20-65مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔