مغوی نے ہوش میں آکر گاڑی میں شور مچا دیا‘ 2 افغان اغواکار گرفتار

مغوی نے ہوش میں آکر گاڑی میں شور مچا دیا‘ 2 افغان اغواکار گرفتار

خانقاہ شریف ،سمہ سٹہ(سٹی رپور ٹر۔نمائندہ پاکستان)دو افغان اغواکار گرفتارکر لیے گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دو پٹھان مہران کا رپر سوارایک آدمی کو صادق آباد سے اغواکرکے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

لا رہے تھے ۔ جب مقبول آباد کے قریب پہنچے تو مغوی کو ہوش آگیا اور اس نے کار میں شور شروع کر دیا تو عوام نے مشکوک دیکھ کر آگے بستی غریب آباد کے مکینوں سے کہ کر روڈ بند کرادی اور خود موٹرسائکلوں پر کار کا پیچھا کرتے ہوئے بھی پہنچ گئے اور کار رکتے ہی عوام نے پٹھانوں کی بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں پکڑ لیا اور اجمل خان عباسی کے دیرہ مقبول آبا د لے آئے او ر پولیس کو آگاہ کر دیا ۔پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بڈھا کھوہ موقع پر پہنچ گئی اور ساتھ ہی تھانہ مسافر خانہ کو اگاہ کر دیا تھانہ مسافر خانہ نے فوری طور پر دونوں پٹھانوں گرفتار کر لیا اور حوالات بند کردیا ہے ۔

اغواء

مزید : ملتان صفحہ آخر