مٹہ ‘بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا شخص چل بسا‘ملزم گرفتار

مٹہ ‘بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا شخص چل بسا‘ملزم گرفتار

مٹہ سوات(نما ئندہ) گزشتہ دن مٹہ سوات کے علاقہ اویشا میں دو بھائیوں کے درمیان گھریلوں تنازعے میں زخمی ہونیوالا ہمایون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا جن کی نمازجنازہ گزشتہ دن تین بجے اداکردی گئی۔مٹہ پولیس سٹیشن ڈی ایس پی اکبر خان شنواری اور ایس ایچ او امان خان نے ا س حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی حاجی خان اور چھوٹے بھائی ہمایون کے درمیان چند دن پہلے گھریلوں تنازعہ پر جھگڑا ہواتھا۔جس میں دونوں جانب سے کراس رپورٹ درج ہوئے تھے اور بعد میں دونوں گروپوں کے107میں ضمانتیں ہوئے تھے لیکن ہمایون ہسپتال میں شدید زخمی ہونے کے وجہ سے آج وفات پاگیا جس پر ان کے بیٹے لقمان نے ایف آر درج کردی ہم نے واقعے میں ملوث ملزمانوں حاجی خان اور انکے بیٹے وحید اللہ ‘سعید اللہ کو گرفتار کرلئے ہیں اور ایک ملزم ابراہیم جوکہ فرار ہوگیا ہے وہ بھی بہت جلدمٹہ پولیس گرفتار کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر