اپٹما قیادت کے حکم پر کبیروالہ میں یوم سیاہ منایا گیا

اپٹما قیادت کے حکم پر کبیروالہ میں یوم سیاہ منایا گیا

کبیروالا +بٹہ کوٹ( نا مہ نگار+نمائندہ پاکستان) اپٹما(آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن )کی مرکزی قیادت کے حکم پر کبیروالا ملتان روڈ پر واقع مسعود سپننگ ملز کی انتظامیہ نے اپنے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کیا فیکٹری کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر احتجاجی بینر آویزاں کئے، اپٹما کی کال پر احتجاجا یوم سیاہ منایا اور عمارت پر سیاہ جھنڈے لہرائے، فیکٹری کے ترجمان چوہدری سرور نے بتایا کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت بحران کا شکار ہے اگر اپٹما کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کا طریقہ نہ نکالا گیا تو یہ بحران شدت اختیار کر جائے گا انھوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس زیرو ریٹنگ کا نفاذ اس کی اصل روح کیمطابق کیا جائے ۔

یوم سیاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر