سٹیٹ بنک کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی روک دی گئی

سٹیٹ بنک کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی روک دی گئی

ملتان(نیوز رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی روک دی گئی ہے اور 8877 پر ایس ایم ایس کرنیوالوں کو جوابی پیغام مل رہا ہے کہ مخصوص (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

تعداد تک پہنچنے کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء بند کردیا گیا ہے واضح رہے کہ 16جون 2017ء تک سٹیٹ بنک آف پاکستان اور دیگر کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر میں 16لاکھ سے زائد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے تھے اور سٹیٹ بنک نے آگاہ کیا تھا کہ ایک مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی روک دی جائیگی اس سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے 12جون 2017ء تک نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر