کوہاٹ‘ گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ 8 قصائی گرفتار

کوہاٹ‘ گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ 8 قصائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) رمضان المبارک کے دوران مہنگا گوشت فروخت کرنے والے 8 قصائیوں کو جیل بھیج دیا گیا درجنوں دکانداروں سے ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول‘ کچہ پکہ میں غیر ملکی ادویات فروخت کرنے پر کیمسٹ گرفتار‘ ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج‘ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عوام کو مناسب داموں اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقین بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر محمود احمد اور ایڈیشنل اے سی اقرار علی شاہ نے شہر کے مختلف بازاروں میں روزانہ چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ایڈیشنل اے سی اقرار علی شاہ نے مین بازار‘ پرانا جیل روڈ اور جرما میں گوشت‘ فروٹ اور سبزی فروشوں کی دکانوں پر چھاپے مارے اور خیال محمد‘ محمد الیاس‘ محمد اسماعیل ‘ آفتاب ‘ اورنگزیب‘ عطاء اللہ‘ دلاور خان‘ صالح محمد‘ خیال محمد‘ نیک محمد‘ خالد‘ مقصود‘ محمد شاہین اور دیگر کو گرفتار کر کے متعدد کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا جبکہ 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ کچہ پکہ میں غیر ملکی ادویات فروخت کرنے والے دکاندار معین علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ڈرک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمود احمد نے کوھاٹ شہر میں مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے متعدد گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے انہیں گرفتار کر لیا‘ اے سی محمود احمد نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کا بائیکاٹ کریں یا اس کی نشاندہی کیا کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔