قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کیلئے سماعت 6جولائی تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کیلئے سماعت 6جولائی تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کے لئے سماعت6 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے۔دریں اثناء چالان میں اعتراضات کے بعدمکمل چالان پیش کرنے کے لئے تفتیشی آفیسر کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر