جامعہ زکریا کی جونیئر کلرک پر رجسٹرار کیساتھ بدتمیزی کرنے، سوالنامہ پھاڑنے کا الزام

جامعہ زکریا کی جونیئر کلرک پر رجسٹرار کیساتھ بدتمیزی کرنے، سوالنامہ پھاڑنے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی جونیئرکلرک پر رجسٹرار کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور سوالنامہ پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بتایاگیاہے کہ بہاالدین زکریایونیورسٹی کی جونیئر کلرک فرزانہ بشیر کو انکوائری کمیٹی نے پیڈا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ایکٹ کے تحت نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی جس پر اس کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا ۔گزشتہ روز فرازنہ رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال کے سامنے ذاتی شنوائی کے لئے پیش ہوئی تو اس کو سوالنامہ دیا گیا ۔رجسٹرار کے سوال پوچھنے پر جونیئر کلرک نے بدتمیزی شروع کردی اورسوالنا مہ پھاڑ دیا اور کمیٹی روم سے نکل آئی، اس بارے میں رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ جونیئر کلرک کے خلاف پہلے بھی قوانین کی خلاف ورزی اور افسروں سے بدتمیزی کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں جس پر اس کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا ، نئی انکوائری میں فرزانہ کو اپنا موقف بیان دینے کا موقع دیا گیا مگر اس نے بد تمیزی کا مظاہرہ کیا۔اس بارے میں وائس چانسلر کو رپورٹ کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر