ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سزائے موت پانیوالے 2 ملزموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنیکا حکم دیدیا

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سزائے موت پانیوالے 2 ملزموں کی سزا عمر قید میں تبدیل ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزموں کی سزاعمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

دیاہے۔فاضل عدالت میں محمدسلیم نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ سٹی کبیروالہ میں28 جون 2008 ء کو پرانی رنجش کی بناء پر کاشف عرف پومی کو قتل کرنے کامقدمہ درج کیاجس پر سیشن کو رٹ نے درخواست گذارکو سزائے موت کا حکم دیاہے۔ اس طرح فاضل عدالت میں محمد وسیم نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ کالا میں10 اکتوبر2010 ء کو جائیدادکی تقسیم کے تنازعہ پرحقیقی کزن قمرزہراخاتون کو قتل کرنے کامقدمہ درج کیاجس پر سیشن کو رٹ ڈی جی خان نے درخواست گذارکو سزائے موت کا حکم دیاہے۔ ملزموں کے مطابق وہ بے گناہ ہیں اورانھیں بدنیتی سے پرانی رنجش کی بناء پر مقدمات میں ملوث کیاگیاہے نیز ان کے خلاف شہادتیں کمزورہونے کے ساتھ گواہوں کے بیانات میں بھی تضادہے اس لئے انھیں بری کرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت نے نہ کافی شہادتوں کی بناء پردونوں ملزموں کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کرنے کا حکم دیاہے۔

عمر قید

مزید : ملتان صفحہ آخر