سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 20ویں برسی کی پہلی تقریب صدارت مخدوم مرید حسین قریشی نے کی

سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 20ویں برسی کی پہلی تقریب صدارت ...

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کی 20ویں برسی کی سالانہ پہلی تقریب گذشتہ روز دربار حضرت(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

غوث بہاؤ الدین زکریاملتانی کے احاطے میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مخدوم سجاد حسین کے چھوٹے بیٹے مخدوم مرید حسین قریشی نے کی جبکہ برسی کی تقریب میں سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں نے کثیرتعداد میں شرکت کی جن میں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی ، مخدوم زادہ شاہ حسین قریشی ، مخدوم زادہ سجاد حسین قریشی ، الحاج محمد اشرف قریشی ، خواجہ رضوان عالم ،نسیم لابر، راؤ ساجد علی ،اختر صدیقی ، عبد القیوم جتوئی ، مولانا غلام مصطفی محبوب ، رئیس قریشی ، حاجی حسین راں ، مولانا سعید احمد فاروقی ، نورمحمد،چوہدری یسن ، راجہ دلاور،امین ساجد ، عبد الرؤف لودھی ، مصطفی گیلانی ،سلیم شہزاد ، چوہدری شاہد انصاری،میاں عاصم ، رانا سجاد حسین سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر