جمشید دستی کی ناجائزاسلحہ کیس میں ضمانت، بھتہ کیس سماعت ملتوی

جمشید دستی کی ناجائزاسلحہ کیس میں ضمانت، بھتہ کیس سماعت ملتوی

کوٹ ادو‘ شاہ جمال ‘ شجاع آباد ( نمائندگان ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت منظور ‘بھتہ کیس کی سماعت آج تک ملتوی ‘ عدالت پیشی کے موقع پر والدہ اور ہمشیرہ نے ملاقات کی ۔ رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیخلاف (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

شجاع آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ‘ اس سلسلے میں شاہ جمال ‘ کوٹ ادو سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق نا جائز اسلحہ کیس میں جمشید احمد دستی کی ضمانت منظور بھتہ کیس کی درخواست ضمانت پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت کامختصر سماعت کے بعد آج تک ملتوی۔ناجائز اسلحہ کیس میں آج کوٹ ادو کی عدالت میں ایم این اے جمشید احمد دستی کو زبر دست حفاظتی حصار میں تحصیل کوٹ ادو میں مجسٹریٹ کی عدالت میں لایا گیا جنہیں پولیس وین سے اتار کر مجسٹریٹ کاشف علی رضوی کی عدالت کے ویٹنگ روم میں کافی دیر انتظار کرائی گئی جہاں انہوں نے والدہ،مرکزی راہنما چوہدری عامر کرامت،عوامی راج پارٹی یوتھ ونگکے راہ نما میا عاطف شہزاد دھنوتر اور وکلاء اور عوامی راج پارٹی کے کارکنان عہدیداران کو تسلی دیتے ہو ئے کہا کہ ظلم کی رات ختم ہونے کے قریب ہے میرے ساتھ ہر قسم کا ظلم جیل میں رو رکھا جا رہا ہے مجھے گندا پانی پینے کیلیئے دیا جا رہا ہے بھوکا پیاسا رکھا جا رہا ہیاور پنجاب گورنمنٹ کے ایماء پر پہلے ڈیل کی کوشش کی گئی انکار پر ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے انہوں نے این اے178 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حقوق کا سودا کیا ہے اور نہ تخت لاہور کے آ گے سر جھکاؤں گا اس دوران ایم این اے جمشید احمد دستی کے دونوں ہاتھوں میں ہتھ کڑی لگی رہی اور انہیں ہاتھوں میں فائلوں کا بنڈل بھی پکڑے رہے پکار پر وہ وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے تو ابتدائی سماعت کے بعد معزز جج نے پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی علاوہ ازیں بھتہ لینے کے الزام میں درج پرانے مقدمہ میں مظفر گڑھ پولیس نے دہشت گردی کی نئی شقیں ڈا ل کر جمشید احمد دستی کی بندی ڈال دی تھی ان کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ڈیرہ غازیخان میں درخواست ضمانت دائر کی جس کی سماعت کے بعد آج 21جون تک سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ عدا لت پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی میا ں شبیر علی قر یشی اور دیگر سیا سی و سما جی را ہنما ؤ ں نے بھی ملا قات کی اور حکو متی اوچھے ہتھکنڈ وں کی شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکینہ بی بی نے کہا کہ ظا لم حکمرا نوں کے دن گنے جا چکے ہیں غر بیو ں کے حقوق کیلئے ڈٹے رہنا عوام اور آپ کی مصیبت کے دن ختم ہو نے والے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ غر بیو ں اور انکے حقوق کی آواز بلند کر نے کی پا دا ش میں کر پٹ اور ظا لم حمکرا نواں نے انتقام کا نشا نہ بنا یا ۔انشا ء اللہ ہمیں اللہ تعالیکی مد د اور عد لتو ں سے بھر پور انصا ف کی توقع ہے جلد رہا ئی نصیب ہو گی ۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کیخلاف تھانہ چوک شجاع آباد میں سرائیکی صوبہ کے مرکزی رہنما ملک اﷲ نواز وینس کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ‘ مظاہرین نے موجودہ حکومت اورپنجاب پولیس کیخلاف نعرے بازی کی ‘ اس موقع پر ملک اﷲ نواز وینس ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جمشید دستی سرائیکی وسیب کی آواز ہیں‘ اسے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ‘ موجودہ حکومت انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جھوٹے بے بنیاد مقدمات درج کر رہی ہے ‘ سرائیکی وسیب کے ارکان اسمبلی لیگی کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے ‘ یہاں کے وڈیرے تحت لاہور کے عوام ہیں ‘ جمشید دستی پسے ہوئے طبقہ کی ترجمانی کر رہا ہے ۔ جمشید دستی کی فوری رہائی کی جائے اور حکومت انتقامی کاروائی بند کرے ۔ جمشید دستی کو رہا نہ کیا تو جیل بھرو تحریک چلائیں گے ۔ اس موقع پر ماسیٹر عبدالمبین ‘ ملک ریاض ‘ ساجد بھٹی اور سینکڑوں سرائیکی اور تحریک کے کارکنان موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر