ٹیکس بار اور آر ٹی او کے مابین معاملات مشاورت سے حل کیئے جائینگے: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس بار اور آر ٹی او کے مابین معاملات مشاورت سے حل کیئے جائینگے: چیئرمین ایف ...

ملتان ( نیوز رپورٹر ، جنرل رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے چیئرمین ایف بی آر کو ریفنڈز کے اجراء میں تاخیر سمیت آڈٹ کیسز میں مزید وقت فراہم کرنے اور گوشواروں کے جمع کرانے کی مقررہ مدت میں توسیع دینے کی تجاویز پیش کیں‘ ٹیکس بار کے صدر شبیر فخرالدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

آڈٹ کیسز جو کہ رمضان المبارک کیوجہ سے 30 جون مقررہ تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دی جائے اور گوشواروں کے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دی جائے اور گوشواروں کے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی انفرادی طور پر 30 ستمبر کی بجائے 30 نومبر تک جبکہ فرمز کیلئے 31 اکتوبر تک توسیع دی جائے ۔ انہوں نے اس موقع پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں آڈیٹوریم کے قیام پر چیئرمین ایف بی آر کو مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد نے ٹیکس بار کے عہدیداران کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ریفنڈز کی پہلی قسط جولائی 2017 کے اوائل میں جاری کر دی جائیگی جبکہ آپ کی دیگر تجاویز پر بھی غور و خوض کیا جائیگا اور ہر ممکن ٹیکس بار اور آر ٹی او کے مابین مشاورت سے معاملات حل کیے جائیں گے ۔ تقریب سے چیف کمشنر خواجہ سلیم رضا آصف و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثناء ملتان آمد کے موقع پر تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر داکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان کے تاجر خوش نصیب ہیں جنہیں خواجہ شفیق جیسا تعلیم یافتہ اور مدبر لیڈر میسر ہے وزیراعظم نواز شریف پی ایم سیکرٹریٹ میں ملک بھر کے تاجر نمائندگان کی موجودگی میں انہیں خراج تحسین پیش کرچکے ہیں میں بلا خوف و تردید یہ بات کہہ رہا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کے ساتھ قومی مفاد کو بھی مد نظر رکھا۔ وفد میں خواجہ محمد شفیق‘ ظفر اقبال صدیقی‘ ممتاز علی بابر‘خواجہ فاروق‘ احتشام الحق‘ مرزا اعجاز علی‘ عزیز الرحمان انصاری‘خواجہ یاسر اشفاق‘ سمیع اللہ بٹ‘ عمار نعیم شیخ کے علاوہ پی سی جی اے کے گروپ چےئرمین حاجی محمد اکرم‘ نواب شہزاد علی خان‘ چیف کمشنر ان لینڈر یونیو خواجہ سلیم رضا آصف‘ چیف کمشنر بہاولپو غضنفر عباس‘کمشنر انکم ٹیکس انٹیلی جنس ڈاکٹر نعیم‘ کمشنر ڈاکٹر خلیل‘ کمشنر زبیر بلال‘ عابد رضا بودلہ بھی موجود تھے۔چےئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق نے ڈاکٹر ارشاد کی ملتان آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے انہوں نے ہمیشہ ہمدردانہ غور کیا ۔

چیئرمین ایف بی آر

مزید : ملتان صفحہ آخر