معذور فین کی صبح سویرے سرفراز سے ملاقات ، کپتان نے شرٹ تحفے میں دیدی

معذور فین کی صبح سویرے سرفراز سے ملاقات ، کپتان نے شرٹ تحفے میں دیدی
معذور فین کی صبح سویرے سرفراز سے ملاقات ، کپتان نے شرٹ تحفے میں دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے قومی ہیرو سرفراز احمد کے گھر شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، آج صبح سویرے ایک معذور فین اپنے ہیرو سے ملنے انکے گھر کے باہر پہنچ گیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق کراچی کا رہائشی فواد نامی معذور نوجوان اپنے ہیرو سرفراز احمد سے ملنے انکے گھر پہنچ گیا جسے دیکھ کر سرفراز احمد گھر سے باہر آئے اور اس سے ملاقات کی ۔ سرفراز احمد نے اسے گلے لگایا اور اپنی ٹی شرٹ تحفے میں دیدی ۔

سرفراز احمد سے ملنے کیلئے آنے والا معذور نوجوان قومی کپتان کو اپنے سامنے دیکھ کر بے حد خوش ہوا جسے شرٹ ملنے پر ساتھ آئے لوگوں نے مبارکباد بھی دی ۔

سرفراز احمد کی اپنے مداح سے ملاقات کی ویڈیو بھی دیکھیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں