مظفرگڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق

مظفرگڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق
مظفرگڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔

جیو نیو کے مطابق تھرمل پاور سٹیشن ریلوے یارڈ میں ملازمت کرنے والا محمد رمضان نامی شخص مال گاڑی سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رمضان ریلوے میں شنٹنگ ماسٹر تھا جو اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا اور پھر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ محمد رمضان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور اس کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : مظفرگڑھ