شاہکوٹ: اوباش کی جواں سال لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا

شاہکوٹ: اوباش کی جواں سال لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا
شاہکوٹ: اوباش کی جواں سال لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شاہ کوٹ (ویب ڈیسک) اوباش نے جواں سال لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے دوران خفیہ طور پر اسکی ویڈیو بنا لی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے قیمتی موبائلز ہتھیا لیا۔ مسلسل زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ متاثرہ لڑکے کے بھائی ندیم شوکت نے پولیس تھانہ سٹی شاہ کوٹ کو ملزم کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے بھائی کی موبائل شاپ ہے اوباش اصغر نے دوستی کی آڑ میں مراسم قائم کرکے اسے دھوکہ دہی سے گھر بلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ویڈیو بنا لی اسے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

اسی آڑ میں اس سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے گزشتہ روز عیدالفطر کے سلسلہ میں جب میرا بھائی نئے موبائلز خریدکر لایا تو ملزم اسکی دوکان پر آیا اسے دوبارہ بلیک میل کر کے موبائلوں سے بھرا کارٹون اٹھا کر لے گیا میں نے اپنے بھائی سے نئے لائے گئے موبائلز کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے باامر مجبوری اپنے اوپر ہونے والی مسلسل زیادتی کا راز افشا کر دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -