مردان میں کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

مردان میں کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب
مردان میں کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام سے منسوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ویب  ڈیسک)مردان میں کاٹلنگ چو نگی چوک چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے نام منسوب کردیا گیا۔ ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایارنے کاٹلنگ چونگی چوک فخرزمان کے نام منسوب کرنے کا ایگزیکٹوآرڈرجاری کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر اورقومی ٹیم نے قوم کوعید کا تحفہ دیا، شاندارکارکردگی کے اعتراف میں چوک کوفخرزمان کے نام سے منسوب کیا۔واضح رہے کہ فخر چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے قومی کھلاڑی ہیں ۔ فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ کے نام کیا ہے ۔

مزید :

کھیل -