دبئی پہنچتے ہی پاکستانی شہری کی قست بدل گئی، دنوں میں کروڑ پتی بن گیا مگر کیسے؟ جان کرآپ بھی یہی کام کرنے کا سوچیں گے

دبئی پہنچتے ہی پاکستانی شہری کی قست بدل گئی، دنوں میں کروڑ پتی بن گیا مگر ...
دبئی پہنچتے ہی پاکستانی شہری کی قست بدل گئی، دنوں میں کروڑ پتی بن گیا مگر کیسے؟ جان کرآپ بھی یہی کام کرنے کا سوچیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے بین الاقومی ہوائی اڈے پر ہونے والی قرعہ اندازی میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری شاہزیب اختر کا سیریز246میں لکی ٹکٹ نمبر 3337نکل آیاجس کے بعد اس کا نام دبئی کے لاکھ پتی افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

1ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا پاکستانی شہری شاہزیب اختر تاحال اس سارے ماجرے سے لاعلم ہے کیونکہ ابھی انتظامیہ کی جانب سے اس کیساتھ رابطہ نہیں کیا گیا ۔ شاہزیب اختر 13واں پاکستانی شہری ہے جو 1ملین ڈالر کی لاٹری جیتا ہے۔

مزید : عرب دنیا