مداحوں کیلئے تشویشناک خبر،سلمان خان خوفناک بیماری میں مبتلا ہو گئے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ ہیرو سلمان خان کے چاہنے والوں کیلئے تشویشاک خبر آگئی ، اداکار چہرے کی اعصابی معذوری کا باعث بننے والی بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔اس بیماری میں مبتلا مریض خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 51سالہ بھارتی ہیرو سلمان خان ”ٹریگمینل نیوریلجیا“ نامی بیماری میں مبتلا ہے اسے چہرے کی ”اعصابی معذوری“ بھی کہا جاتا ہے۔اس بیماری میں انسان کے چہرے کی نسوں میں بجلی کے کرنٹ جیسا درد ہوتا ہے، یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض”خودکشی“ کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔
ڈاکٹرزکے مطابق یہ درد چہرے کو ہلکا سا چھونے، شیو کرنے اور برش کرنے پر پیدا ہوسکتا ہے اور کئی بار تو یہ درد بنا کسی وجہ کے بھی ہوجاتا ہے۔
سلمان خان نے پہلی بار2011 ءمیں اپنی بیماری کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس بیماری کا شکار ہیں اور شدید درد جھیل رہے ہیں تاہم امریکا میں ان کا علاج جاری ہے۔
دبنگ خان نے حال ہی میں آن لائن ویڈیو کے ذریعے دوسری باراپنی بیماری کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمیں ٹی وی پر کسی سپرہیرو کی طرح دیکھنا پسند کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ہم کس تکلیف سے گزررہے ہیں۔