خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والوں پر جرمانے کا فیصلہ

خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والوں پر جرمانے کا فیصلہ
خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والوں پر جرمانے کا فیصلہ

  

نئی دہلی(آن لائن)سیلفی لینے کے دوران متعدد حادثات کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے سیلفی لینے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والے افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایسے تمام افراد جو ریلوے کراسنگ ، ہائی ویز اور بلند عمارتوں پر سیلفیاں لیں گے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی