پولیس کا ماڈل ٹائون میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 4 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا ماڈل ٹائون میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 4 مشتبہ افراد گرفتار
پولیس کا ماڈل ٹائون میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 4 مشتبہ افراد گرفتار

  

لاہور(صباح نیوز)لاہور میں پولیس نے ماڈل ٹائون اور اطراف کی بستیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن نامکمل کوائف پر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ماڈل ٹائون پولیس نے ماڈل ٹائون اور اطرف کی بستیوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن میں شہریوں کے کوائف چیک کرنے کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔ آپریشن میں نامکمل کوائف کی پر چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کی سربراہی ایس پی ماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک نے کی۔

مزید : لاہور