جرمنی میں سکول ٹرپ کے دوران بچے کو مسجد جانے سے روکنے پر والدین عدالت طلب

جرمنی میں سکول ٹرپ کے دوران بچے کو مسجد جانے سے روکنے پر والدین عدالت طلب
جرمنی میں سکول ٹرپ کے دوران بچے کو مسجد جانے سے روکنے پر والدین عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (این این آئی) جرمنی کی عدالت نے سکول ٹرپ کے دوران بچے کو مسجد جانے کی اجازت نہ دینے والے والدین کو طلب کر لیا۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی شہر ریننسبرگ میں 13 سالہ بچے کو دیگر کلاس فیلوز کے ہمراہ سکول ٹرپ کے دوران مسجد جانے کی اجازت نہ دینے والے والدین کو مقامی عدالت نے طلب کر لیا۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ والدین کو سیر کی اجازت نہ دینے پر پہلے 3 سو یورو جرمانہ کیا گیا تھا جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا، تاہم اپیل کرنے پر عدالت نے انہیں اگست میں طلب کر لیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بچوں کو مسجد کی سیر کرانے کا مقصد انہیں مشرق وسطی کے حالات سے آگاہی دینا تھا۔